Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
How to protect your home from Australia’s common pests - آسٹریلیا کے عام کیڑے مکوڑوں سے اپنے گھر کیسے محفوظ رکھیں؟
20/08/2024 Duración: 08minCold weather does not mean a pest-free home. Some pests, like termites, remain active all-year round and winter is peak season for mice and rats preferring your house instead of outdoors. Bed bugs and cockroaches are also on the list of invaders to look out for. Infestations have wide-ranging consequences, including hygiene risks and even home devaluation. Learn how to prevent, identify, and deal with them. - سرد موسم کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے گھر مکمل طور پر کیڑوں سے پاک ہیں۔ کچھ کیڑے، جیسے دیمک، سارا سال متحرک رہتے ہیں جبکہ چوہے موسم سرما میں زیادہ گھروں میں گھسنے کا موقع ملتا ہے اور وہ گلیوں یا بیک یارڈز کے بجائے گھروں کے اندر چھپنھے کو ترجیح دیتے ہیں۔ کھٹمل اور لال بیگ بھی ایسی ہی فہرست میں شامل ہیں۔ ان کے گھروں میں پھیلنے کے اثرات دور رس ہو سکتے ہیں ، یہ کیڑے نہ صرف حفظان صحت کے لئے خطرہ ہیں بلکہ گھروں کی قیمت میں کمیکا بھی باعث ہو سکتے ہیں۔ ان کو روکنے، شناخت کرنے اور ان سے نمٹنے کا طریقہ جانئے ’’خوش آمدید آسٹریلیا‘‘ کی اس قسط میں۔
-
نیوز فلیش 19 اگست: عالمی اقتصادی حالات کے اثرات آسٹریلیا پر
19/08/2024 Duración: 04minعالمی اقتصادی حالات کے اثرات آسٹریلیا پر, غزہ کے جنگ زدہ افراد کے لیے ویزہ کے اجرا پر بحث ومباحثہ, اسائلم سیکرز کی حراست سے متعلق نئا مجوزہ قانون اور پیرس میں پیرا اولمپکس کی تیاریاں عروج پر
-
نیوز ریب جمعہ16اگست: غزہ کے جنگ زدہ پناہ گزینوں کے لیے ویزہ کے معاملے پر بحث و مباحثہ
16/08/2024 Duración: 03minغزہ کے جنگ زدہ پناہ گزینوں کے لیے ویزہ کے معاملے پر بحث و مباحثہ, اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد پر افسوس کا اظہار, آسٹریلیا میں انڈیجیسن خواتین کے ساتھ پولیس کا امتیازی سلوک اور پاکستان میں ایم پوکس وباء کا پہلا کیس
-
What is genocide? - نسل کشی کیا ہے ؟ SBS Examines
15/08/2024 Duración: 07min'Genocide' is a powerful term — it's been called the "crime of crimes". When does large-scale violence become genocide, and why is it so difficult to prove and punish? - نسل کشی ایک تلخ اور سخت اصطلاح ہے۔۔۔ اسے جرائم کی دنیا میں سبے بڑا جرم سمجھا جا سکتا ہے۔ بڑے پیمانے پر تشدد کب نسل کشی بن جاتا ہے، اور اسے ثابت کرنا اور سزا دینا اتنا مشکل کیوں ہے؟
-
نیوز فلیش جمعرات 15 اگست 2024: حکومت یونیورسٹی کے قرضے میں 3 ارب ڈالر کی کمی کرے گی
15/08/2024 Duración: 03minلیبر سینیٹر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر غزہ کے پناہ گزینوں پر پابندی کا مطالبہ کر کے آسٹریلیا کی سکیورٹی ایجنسیوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ جولائی میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 4.2 فیصد ہو گئی ہے مزید خبریں اردو نیوز فلیش مین
-
Calls for change as NAPLAN results show one-in-three children underperforming - آسٹریلیا کے اسکولوں میں ہر 3 میں سے 1 بچہ درسی مہارت میں پیچھے کیوں؟
15/08/2024 Duración: 04minThe latest NAPLAN test results reveal some Australian children are not meeting the required reading and writing standards. The statistics have sparked calls for urgent reform. - ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ہر تین میں سے ایک آسٹریلوی بچہ پڑھنے اور لکھنے کے مطلوبہ معیارات پر پورا نہیں اتر رہا ہے۔
-
پاکستان کے یوم آزادی پر کرکٹ آسٹریلیا کا جذبہ خیر سگالی، شائقین کرکٹ کے لئے ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش
15/08/2024 Duración: 07minپاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان قونصلیٹ میلبرن کے زیر انتظام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے دوستانہ پیغام کے تحت ورلڈ کپ ٹرافی شائقین کرکٹ کی دلچسپی کے پیش نظر نمائش کے لئے پیش کی گئی۔
-
پاکستان رپورٹ:وطن واپسی پر ارشد ندیم کا والہانہ استقبال،قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کو مزید 3 نشستیں مل گئیں
14/08/2024 Duración: 09minقومی اسمبلی میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو 3 مزید نشستیں مل گئی ہیں۔ سپریم کورٹ نے این اے 154، این اے 79 اور این اے 81 میں دوبارہ گنتی میں کامیاب لیگی امیدواروں کو بحال کردیا ہے۔ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا۔
-
نیوز فلیش بدھ 14 اگست 2024: آسٹریلین اولمپکس ٹیم تاریخی کامیابی کے ساتھ وطن واپس
14/08/2024 Duración: 03min18 طلائی تمغوں کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والا آسٹریلین اولمپک دستہ وطن پہنچ گیا، جبکہ 3 جی نیٹ ورک کی بندش میں تاخیر ۔ مزید خبروں کے لئے سنئے اردو نیوز فلیش
-
قدیم علم اور مغربی تحقیق کا سنگم ۔ آسٹریلیا نے نئی سائنسی ترجیحات طے کرلیں
13/08/2024 Duración: 04minآسٹریلیا میں مقامی اور قدیم انڈیجینس علم کو اب پہلی بار وفاقی حکومت کی جانب سے سائنسی معاملات میں ترجیحی بنیادوں پر اہمیت دی جائے گی۔ نیشنل سائنس اینڈ ریسرچ پرائیوریٹیز کے تحت اب آئندہ دس برس تک کی علمی کاوشوں کا رخ تعین کیا جائے گا۔
-
A lively Independence Day program highlighted the talented youth. - یومِ آزادی کا رنگا رنگ پروگرام , ہونہار بچوں اور باصلاحیت نوجوانوں کے نام
13/08/2024 Duración: 07minOn August 11, a lively celebration took place in Sydney to honor Pakistan's Independence Day. It was a day for Australia's Pakistani community to shine, with talented youth and promising children in the spotlight. The event included a colourful parade, an energetic talent show, and a Talent Hunt award across various categories, all set to music and melodies. - ’میری پہچان پاکستان‘ کے زیرِ اہتمام پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ۱۱ اگست کو سڈنی میں ہونے والا رنگا رنگ پروگرام آسٹریلیا کی پاکستانی کمیونیٹی کے باصلاحیت نوجوانوں اور ہونہار بچوں کے ٹیلینٹ کو جوہر دکھانے ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہنے کا دن تھا۔ بچوں کی کیریکٹر پریڈ، نوجوانوں کا ٹیلینٹ شو ، مختلف شعبوں کے سینئیر اور جونئیر ٹیلنٹ اور ان کے جیتنے والے نوجوانوں کو ایوارڈ دئے گئے۔ ملّی نغموں، گیتوں اور ُسروں کی بہار سے سجے اس جشن کی جھلکیاں اس پوڈکاسٹ کا حصہ ہیں۔
-
ایس بی اردو سننے، پڑھنے اور دیکھنے کے لئے ویب سائیٹ کو بکُ مارک کیجئےاور مفت آڈیو ایپ ڈاؤن لوڈ کیجئے
13/08/2024 Duración: 58sجلد ہی آپ کو آسٹریلیا میں اپنے سوشل میڈیا فیڈز پر کم خبریں ملیں گی۔ لہذا اب وقت آگیا ہے کہ آپ ایس بی ایس کی آڈیو ایپ ڈاؤن لوڈ کریں. ردو سامعین کے لئے اہم ہے کہ انہیں آسٹریلیا سمیت پوری دنیا کی غیرجاندارانہ خبروں کے ہر زاویے تک رسائی ہو۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ تمام خبریں، کہانیاں آراء، اورپوڈ کاسٹ آپ تک پہنچتی رہیں اور آپ کمیونیٹی اور اس کے اہم مسائل سے واقف رہیں، ایس بی ایس آڈیوSBS Audio ایپ گوگل پلے یا ایپیل اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے.
-
Embracing the wisdom of traditional Indigenous medicine - انڈیجنس افراد کی روایتی ادویات میں موجود حکمت
13/08/2024 Duración: 10minUnderstanding and respecting Indigenous knowledge of medicine may be the key to providing more holistic and culturally sensitive care in today's healthcare setting. - طب کے انڈیجنس علم کو سمجھنا اور اس کا احترام کرنا آج کی صحت کی دیکھ بھال کی ترتیب میں زیادہ جامع اور ثقافتی طور پر حساس نگہداشت فراہم کرنے کی کلید ہو سکتا ہے۔
-
نیوز فلیش 13 اگست: آسٹریلیا میں گیمبلنگ اشتہارات پر حد مقر کرنے کا عندیہ
13/08/2024 Duración: 03minایبوریجنل کمیونیٹی کریمینل ایج کی حد نہ بڑھانے پر ناراض, جنیوا کنوینشن کے 75 برس مکمل, یوکرائنی افواج کی روسی خطے میں پیش قدمی اور پیرا اولمپکس کی تیاریاں عروج پر
-
Experts highlight that trust between parents and children is key to preventing cyber blackmail - ڈیجیٹل فراڈ اور آن لائین دھوکہ دہی کے وہ انوکھے ہتھکنڈے جو لاکھوں آسٹریلین کو لوُٹ رہے ہیں؟
12/08/2024 Duración: 06minJaveria Mehmood, an expert in fostering child-parent trust to protect children from cyberbullying and cyber blackmail, highlights that culturally diverse communities and elderly individuals are particularly vulnerable to targeted fraud. - سائیبر کرائیم، نیٹ پر دھوکہ دہی، ساشل میڈیا پر جعلسازی اور فون پر فراڈ آج کی ڈیجیٹل دنیا کے وہ خطرات ہیں جن کا پوری دنیا کو سامنا ہے ۔ مگر تارکین وطن، انگریزی زبان کے علاوہ دوسری زبان بولنے والے مائیگرنٹ اور بزرگ اس کا ذیادہ نشانہ بنتے ہیں۔ آن لائین فراڈ اور جعلسازی کو پہچان کر ان سے بچا جا سکتا ہے۔ پرتھ میں مقیم سائیبر آگاہی کی تدریس دینے والی محترمہ جویریہ محمود سے معلوماتی بات چیت سنئیے۔
-
ہفتہ رفتہ جمعہ 09 اگست 2024: پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم نے اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیت لیا
09/08/2024 Duración: 06minوزیر دفاع رچرڈ مرلیز کی جانب سے آکس آبدوز معاہدے کا دفاع، برطانیہ میں شدت پسندی کے خلاف مظاہرے اور آسٹریلین میٹ رچرڈسن اولمپک ٹریک سائیکلنگ کے اسپرنٹ سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ مزید خبروں کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ۔
-
اسپورٹس راونڈ اپ: پاکستان کے ہیرو ارشد ندیم نے چالیس سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا
09/08/2024 Duración: 10minسیاسی کشیدگی ،بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار اور وقار یونس نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوائن کر لیا
-
نیوز فلیش 08 اگست 2024: آسٹریلیا میں چائلڈ کئیر ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے کا اعلان
08/08/2024 Duración: 03minبرطانیہ میں امیگریشن مخالف فسادات جاری ہیں اور نائب صدر کملا ہیرس اور ان کے ساتھی منی سوٹا کے گورنر ٹم والز نے ریاست وسکونسن میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔
-
’بیٹی کی پیدائش ہوئی تو میں حراستی مرکز میں تھا ، 12 سال سے اسے نہیں دیکھا‘ : ہنگو کے پناہ گزیں شفیق کی کہانی
08/08/2024 Duración: 07min’پاکستان میں میری جان کو خطرہ تھا اس لئے میں 2013 میں آسٹریلیا آیا تھا جب میری بیٹی کی پیدائش ہوئی تو میں حراستی مرکز میں تھا اور میں نے آج تک اسے نہیں دیکھا ، مجھے آسٹریلیا میں مستقل سکونت چاہئے‘۔ یہ الفاظ ہیں پاکستان کے شمالی علاقی ہنگو سے آسٹریلیا پہنچنے والے پناہ گزیں شفیق الرحمان کے۔اسی طرح کی کہانیاں سنانے والے لگ بھگ ۳۰۰ پناہ گزیں اس وقت امیگریشن کے وزیر ٹونی برک کے سڈنی کے دفتر پر دھرنا دئے بیٹھے ہیں۔ شفیق بھی احتجاج میں شامل ایسے ہی فریادی ہیں۔
-
نیوز فلیش 07 اگست 2024: کملا ہیرس اور ان کے ساتھی ٹم والز کا اہم امریکی ریاستوں کا پانچ روزہ دورہ
07/08/2024 Duración: 04minکم از کم 100 افراد کو برطانیہ میں فسادات کے الزامات کا سامنا ہے اور وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی بہت ضروری ہے۔