Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
مختصر خبریں : بدھ 04 مارچ 2026
04/03/2026 Duración: 05minدبئی سے آسٹریلیا واپس آنے والی ایک ریپیٹری ایشن پرواز اور لبرل رہنما اینگس ٹیلر نے پارٹی کی تباہ کن انتخابی مہم کے جائزے کے بارے میں بات کی ہے۔
-
ناک کی مدد سے ویڈیو بنانے اور ایڈٹ کرنے والا کانٹینٹ کریٹر نمیرعثمانی
04/03/2026 Duración: 06minکبھی کبھار زندگی انسان کو ایسے امتحان میں ڈال دیتی ہے، جس کے بعد اکثر لوگ شکست مان لیتے ہیں لیکن وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو حالات کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں بلکہ اپنی محنت، جستجو اور لگن سے منفرد پہچان بھی بناتے ہیں۔ نمیر عثمانی سے، وہ نوجوان ہیں، جو سیریربل پالسی نامی خطرناک بیماری کا شکار ہے، تاہم اس نے اپنی معذوری کو کبھی مجبوری بننے نہیں دیا
-
Are mosques mourning Ayatollah Khamenei breaking the law? - کیا آیت اللہ خامنہ ای کے لیے سوگ منانے والی مساجد کسی آسٹریلین قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہیں؟
03/03/2026 Duración: 05minAustralian leaders are condemning local mourning services for the late Ayatollah Ali Khamenei, sparking a fierce debate over national security and the limits of free expression. - آسٹریلیا کے سیاسی رہنما ایرانی مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے منعقدہ مقامی مجالسِ عزا کی مذمت کر رہے ہیں، ان بیانات کے بعد قومی سلامتی اور اظہارِ رائے کی حدود پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ ایک طرف حزبِ اختلاف کا اتحاد ایسی مجالس کے خلاف فوجداری تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے، وہیں بعض ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ حکومتی بیان بازی ملک میں نہ صرف غیر ضروری طور پر تقسیم پیدا کرسکتی ہے بلکہ سماجی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
-
How public and community housing works in Australia - آسٹریلیا میں عوامی اور کمیونٹی ہاؤسنگ کیسے کام کرتی ہے
03/03/2026 Duración: 09minIn Australia, government-subsidised rental housing is available for eligible households. Assessment is based on need under criteria that vary depending on your state or territory. Here’s what to expect when applying for different types of housing assistance, some common myths around social housing and where to reach out for help. - آسٹریلیا میں حکومت کی طرف سے مالی معاونت یافتہ کرایے کے مکانات اہل گھرانوں کے لئے دستیاب ہیں۔ تشخیص کی بنیاد ضرورت پر ہوتی ہے، جس کے معیار مختلف ہوتے ہیں جو آپ کی ریاست یا علاقے پر منحصر ہوتے ہیں۔ جب آپ مختلف اقسام کی رہائشی امداد کے لیے درخواست دیں گے تو آپ کیا توقع کر سکتے ہیں، سماجی رہائش کے بارے میں کچھ عام غلط فہمیاں، اور مدد کے لئے کہاں رابطہ کرنا ہے، یہ سب معلومات اس ہفتے کے خوش آمدید آسٹریلیا میں دستیاب ہیں۔
-
Special arrangements for Suhoor in restaurants during the blessed month of Ramadan in Australia - آسٹریلیا میں بابرکت ماہِ رمضان کے دوران سحری کے لیے ریستورانوں میں خصوصی اہتمام
03/03/2026 Duración: 03minThe Pakistani community living in Melbourne celebrates the blessed month of Ramadan with great enthusiasm. In different areas of the city, Pakistani restaurants introduce special menus and extended hours for sehri and iftar, ensuring convenience for those observing the fast. - میلبورن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی رمضان کے بابرکت مہینے کو بھرپور انداز میں مناتی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پاکستانی ریستوران سحری اور افطار کے لیے خصوصی مینو اور توسیع شدہ اوقاتِ کار متعارف کراتے ہیں، تاکہ روزہ داروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
-
مختصر خبریں : منگل 03 مارچ 2026
03/03/2026 Duración: 05minآسٹریلیا کے وزیرِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ملک امریکہ کی قیادت میں ایران کے خلاف جاری جنگ میں شریک نہیں ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں پھنسے آسٹریلین شہریوں کی واپسی کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
-
Experts say US Iran attacks broke the law. So what happens now? - کیا امریکہ کو ایران کے خلاف حملوں کے قانونی اور سفارتی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟
03/03/2026 Duración: 08minAs Iran vows revenge on the United States for toppling its leader and launching attacks that have killed civilians, President Donald Trump is warning there will be more American casualties. But as the United Nations chief condemns the move, there are questions over what legal and diplomatic consequences the US could face for initiating the attacks. - ایران نے اپنے رہنما کو جاں بحق کرنے اور حملے شروع کرنے کے لئے امریکہ کے خلاف انتقام لینے کا عزم کیا ہے یاد رہے مذکورہ حملے شہریوں کی ہلاکت کا سبب بنے ہیں۔ لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی نقصانات میں اضافہ ہوگا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس اقدام کی مذمت کی ہے، لیکن یہ سوالات اٹھتے ہیں کہ امریکہ کو ان حملوں کا آغاز کرنے پر قانونی اور سفارتی نتائج کتنے سنگین ہو سکتے ہیں۔
-
Judicial independence and freedom in Pakistan face challenges, but hope remains: Barrister Mian Ali Ashfaq - بیریسٹر میاں علی اشفاق: پاکستان میں عدالتی نظام کی آزادی اور صحافت دونوں کو زبردست چیلنجز کا سامنا ہے
03/03/2026 Duración: 10minProminent barrister Mian Ali Ashfaq, known for representing several high-profile government-opposition cases in Pakistan, visited Australia and spoke to SBS Urdu about the justice system, media freedom, and related challenges. He said defending journalists and opposition leaders carries significant risks. Listen to the first part of the conversation. - پاکستان میں حکومت مخالف سمجھے جانے والے افراد کے کئی ہائی پروفائل مقدمات کی کامیابی سے پیروی کرنے والے معروف بیریسٹر میاں علی اشفاق آسٹریلیا کے دورے پر تھے اور اس موقع پر ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی نظامِ انصاف، میڈیا کی آزادی اور دیگر مسائل پر بات کی ۔ ان کے مطابق ملک میں صحافیوں و حزبِ اختلاف کے رہنماؤں کے دفاع کو خطرات درپیش ہیں۔ میاں علی اشفاق سے بات چیت کا پہلا حصہ سماعت فرمائیے۔
-
Introducing: Our Pacific - تعارف: ہمارا پیسیفک
02/03/2026 Duración: 03minSBS Examines is launching a new series exploring Australia's connection with the Pacific region. - ایس بی ایس ایگزامنز کی ایک نئی سیریز متعارف کررہا ہے جو آسٹریلیا کے بحرالکاہل کے علاقے سے تعلق کا جائزہ لے گی۔
-
مختصر خبریں : 02 مارچ 2026
02/03/2026 Duración: 04minمشرق وسطیٰ کے تنازع نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملے کے خطرات زیادہ ہو گئے ہیں، جہاں سے تقریباً 20 فیصد عالمی تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔
-
Many fleeing war are haunted by painful memories. This Australian hotline takes their calls for help - آسٹریلیا کی یہ ہاٹ لائن ، جنگوں کی ہولناک یادوں سے متاثرہ پناہ گزینوں کی آواز سن رہی ہے۔
01/03/2026 Duración: 05minA hotline offering multi-lingual support for refugees who’ve fled war, violence and persecution has expanded nationwide. As global conflicts grind on, experts say demand is soaring. A warning: the following story contains details that may distress some listeners. - جنگ، تشدد اور ظلم و ستم سے بچ کر آنے والے مہاجرین کو ان کی اپنی زبان میں مدد فراہم کرنے والی ایک ہاٹ لائن کو اب ملک بھر میں توسیع دے دی گئی ہے۔عالمی تنازعات کے تسلسل کے باعث ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
-
ہلیری کلنٹن نے ایپسٹین فائلز کی تحقیقات میں بیان دے دیا
27/02/2026 Duración: 07minجیفری ایپسٹین کی تحقیقات سے متعلق فائلوں کے اجرا پر سیاسی دباؤ میں شدت آ رہی ہے، اسی دوران ہلیری کلنٹن امریکی رہنماؤں کے سامنے پیش ہوئیں، جبکہ ڈیموکریٹس نے محکمۂ انصاف پر اہم ریکارڈ روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔
-
ہفہ رفتہ : جمعہ 27 جنوری 2027
27/02/2026 Duración: 07minایک شدید بارش کے نظام نے سڈنی میں شدید سیلاب اور کئی درجن سیلابی امدادی کارروائیوں کی وجہ بن گیا ۔ پچھلے سال عالمی سطح پر 129 صحافیوں کی ریکارڈ تعداد میں ہلاکت ہوئی۔ اتھلیٹکس میں، ایک ایتھوپین اولمپیئن کو دو سال کے لیے کھیل سے معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے ڈوپنگ سیمپل نہیں دیا۔
-
دنیا کی نظریں امریکہ اور ایران کے جوہری مذاکرات پرجمی ہوئی ہیں
26/02/2026 Duración: 07minجیسے جیسے امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں گزشتہ کئی دہائیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جنگی بحری جہاز اور طیارے تعینات کر رہا ہے، ایک علاقائی جنگ کا امکان مزید خطرناک دکھائی دینے لگا ہے۔
-
مختصر خبریں : جمعرات 26 فروری 2026
26/02/2026 Duración: 05minخزانچی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا دباؤ بجٹ کی منصوبہ بندی پر حاوی رہے گا اور فلوریڈا کی ایک اسپیڈ بوٹ کے کیوبا کے پانیوں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار افراد ہلاک۔
-
Unity in Diversity: Iftar at the Governor-General’s residence highlights social cohesion - آسٹریلین گورنر جنرل کی سرکاری رہائش گاہ پرایس بی ایس کی میزبانی میں افطار میں سماجی ہم آہنگی پر زور
26/02/2026 Duración: 15minOn 23 February, during Ramadan, an interfaith Iftar was held at the Australian Governor-General’s Sydney residence, Admiralty House, hosted by Her Excellency Ms Sam Mostyn AC and SBS. Guests included Muslim, Christian, and Jewish leaders, parliamentarians, and community figures. - 23 فروری کو رمضان المبارک میں آسٹریلیا کی گورنر جنرل، ہر ایکسیلنسی دی آنریبل محترمہ سیم موسٹین اے سی، کے دفتر اور ایس بی ایس کی مشترکہ میزبانی میں گورنر جنرل کی سڈنی میں واقع سرکاری رہائش گاہ ایڈمرلٹی ہاؤس میں بین المذاہب افطار منعقد ہوا۔ اس تقریب میں ایس بی ایس کی انتظامیہِ کےاعلیٰ عہدے داوں کے ساتھ گورنر جنرل ہر ایکسیلنسی دی آنریبل محترمہ سیم موسٹین نے شرکأ کا استقبال کیا۔افطار میں آسٹریلیا کے مسلم، عیسائی اور یہودی مذہبی رہنماؤں، ممبرانِ پارلیمان اور سیاسی و سماجی شخصیات کی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس بی ایس اردو اور ایس بی ایس نیوز نے گورنر جنرل سیم موسٹین، آسٹریلین نیشنل امام کونسل کے صدر امام شادی السلیمان اور دیگر اہم افراد کے ساتھ ٹوگیدر فار ہیومینیٹی کے نیشنل ڈائریکٹراور یہودی رابی زلمین کاسٹل اور اسپیشل انوائے ٹو کامبیٹ اسل
-
وفاقی حکومت نے سڈنی سے نیوکاسل تک پہلی ہائی اسپیڈ ٹرین سروس کے منصوبے کا آغاز کر دیا
25/02/2026 Duración: 05minوفاقی حکومت نے آسٹریلیا کے پہلے ہائی اسپیڈ ریل منصوبے کے اگلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت سڈنی سے نیوکاسل ریلوے لنک کے لیے دو سالہ ترقیاتی مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔
-
مختصر خبریں : بدھ 25 فروری 2026
25/02/2026 Duración: 06minدی لاج بم اسکئیر کو بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے درمیان "انتہائی تشویشناک" قرار دیا گیا ہے اور اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے یوکرین کی جنگ کو ہماری اجتماعی ضمیر پر ایک داغ قرار دیا ہے۔
-
پاکستان رپورٹ: عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے سلسلے میں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال
25/02/2026 Duración: 07minآسٹریلین سابق کپتانوں نے عمران خان کی صحت اور جیل میں سہولیات سے متعلق حکومت پاکستان کو خط لکھا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے روز ایک بار پھر پولیس اور کارکنان آمنے سامنے آگئیں۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔ داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ بھکر پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
-
More than style: How First Nations fashion is growing in Australia - اسٹائل سے بڑھ کر: آسٹریلیا میں فرسٹ نیشنز فیشن کیسے فروغ پا رہا ہے
24/02/2026 Duración: 08minIf you’ve spent any time in Australia, you’ve probably noticed how relaxed the style is. You might notice activewear, surf brands and casual clothes everywhere. But there’s another side to Australian fashion. Aboriginal and Torres Strait Islander designers have been creating clothes and accessories for thousands of years — and that work is very much alive today. You’ll see it on runways, in global fashion campaigns and in everyday clothing. Find out what makes First Nations fashion different, how it connects to the environment and what you should be aware of if you want to wear it. - اگر آپ نے آسٹریلیا میں کچھ وقت گزارا ہے تو آپ نے شاید محسوس کیا ہوگا کہ اس کا انداز کتنا آرام دہ ہے۔ آپ کو ہر جگہ ایکٹو ویئر، سرف برانڈز اور کیژول کپڑے نظر آئیں گے۔ لیکن آسٹریلین فیشن کا ایک اور پہلو بھی ہے۔ ابوریجنل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈر ڈیزائنرز ہزاروں سالوں سے کپڑے اور لوازمات تخلیق کر رہے ہیں — اور یہ کام آج بھی زندہ ہے۔ آپ اسے رن وے پر، عالمی فیشن مہمات اور روزمرہ کے کپڑوں میں دیکھیں گے۔ جانیں کہ فرسٹ نیشنز فیشن کو کیا